معین خان نے اپنے بیٹے اعظم خان سے متعلق کیا کہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

معین خان نے اپنے بیٹے اعظم خان سے متعلق کیا کہا؟
معین خان نے اپنے بیٹے اعظم خان سے متعلق کیا کہا؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے اپنے بیٹے اور قومی کرکٹر اعظم خان کے حوالے سے کہا ہے کہ لگتا ہے اعظم میری ٹریننگ سے ہچکچا رہا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ٹیم ڈائریکٹر معین خان نے کہا کہ یہ اعظم کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ جس ٹیم سے چاہے کھیلے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ میری ٹریننگ سے ہچکچا رہا ہے۔

سابق کپتان معین خان نے لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ سیزن میں اعظم دوبارہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جوائن کرلیں۔

انھوں نے کہا کہ احمد شہزاد، عمر اکمل یا شرجیل خان کو لینے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سپلیمنٹری میں نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن بولنگ میں مزا آیا، عامر جمال

معین خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری نظر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جتوانے پر ہے۔پاکستان سپر لیگ کی سمت درست ہے، 10 برس کے بعد جب نئی ٹیمیں آئیں گی کہ تو مزید اچھی ہو گی۔

یاد رہے کہ اعظم خان پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ تھے جس کے بعد وہ فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے جہاں انھوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

Related Posts