پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام کے بعد ڈیبیو کرنے والے بولر عامر جمال کا کہنا تھا کہ ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن بولنگ میں مزا آیا۔
عامر جمال کا کہنا تھا کہ دوسرے اسپیل میں ردہم آگیا تھا، لہٰذا زیادہ مزا آیا، وکٹ کے لحاظ سے کچھ رنز ہم نے زیادہ دئیے لیکن ریکور اچھا کرلیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ایک بڑی کرکٹ ہے لیکن جب آپ نے محنت کی ہو تو پھر مشکل نہیں ہوتا۔ کوشش کرینگے کہ کل انہیں جلد آل آؤٹ کرلیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا اختتام ہوگیا ہے، پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 346 رنز اسکور کرلئے ہیں۔
آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنالیے ہیں،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پرتھ ٹیسٹ: پاک آسٹریلیا سیریز کے پہلے ٹیسٹ دن کا کھیل اختتام پذیر
مچل مارش 15 اور ایلکس کیری 14 رنز کے ساتھ کل دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔جبکہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد بقیہ پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








