اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 180 مزید فلسطینی شہید ہوگئے، صیہونی فوج نے یہ کارروائی خان یونس اور رفح سمیت غزہ کی پٹی پر کی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں کی نقل مکانی کیلئے محفوظ راہداری پر بھی رات گئے اسرائیلی فورسز نے بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد پناہ گزین شہید ہوئے۔ 7اکتوبر سے اب تک اسرائیل نے غزہ پر 29 ہزار سے زائد بم گرادئیے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMzNTgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzM1OCAtINit2YXYp9izINmG25Ig2KfYs9ix2KfYptuM2YQg2qnbkiA42YHZiNis24wg24HZhNin2qkg2qnYsdiv2KbbjNuS2Iwg2YXYutix2KjbjCDaqdmG2KfYsduSINm+2LEgMTAwMNi52YXYp9ix2KfYqiDZhdiz2YXYp9ixIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzM1OSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9Jc3JhZWwtYXR0YWNrLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYrdmF2KfYsyDZhtuSINin2LPYsdin2KbbjNmEINqp25IgONmB2YjYrNuMINuB2YTYp9qpINqp2LHYr9im24zbktiMINmF2LrYsdio24wg2qnZhtin2LHbkiDZvtixIDEwMDDYudmF2KfYsdin2Kog2YXYs9mF2KfYsSIsInN1bW1hcnkiOiLYrdmF2KfYsyDZhtuSINin2LPYsdin2KbbjNmEINqp25IgONmB2YjYrNuM2YjauiDaqdmIINqv2LLYtNiq24EgMSDYsdmI2LIg2qnbkiDYr9mI2LHYp9mGINuB2YTYp9qpINqp2LHYr9uM2Kcg2KzYqNqp24Eg2YXYutix2KjbjCDaqdmG2KfYsduSINm+2LEg2LXbjNuB2YjZhtuMINit2qnZiNmF2Kog2YbbkiDZhdi42YTZiNmFINmB2YTYs9i324zZhtuM2YjauiDaqduMIDEwMDDYs9uSINiy2KfYptivINi52YXYp9ix2KfYqiDZhdiz2YXYp9ixINqp2LHYr9uM2rrblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]
صیہونی فوج کی بمباری میں 45 فیصد اَن گائیڈڈ یعنی اندھے بم شامل تھے۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک 7 ہزار 729 سے زائد بچوں اور 5 ہزار 153سے زائد خواتین سمیت 18 ہزار 608سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 8 ہزار 663سے زائد بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین سمیت 50 ہزار 594 فلسطینی زخمی ہوئے۔ غزہ اور مغربی کنارے میں 3 ہزار 714 طلبہ شہید جبکہ 5 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو گئے۔
شمالی غزہ اور خان یونس میں پناہ لینے والے بے گھر فلسطینیوں کو اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر نکل جانے کی دھمکی دے دی۔ حماس کے جنگجو شمالی غزہ اور خان یونس میں متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے میں کامیاب رہے اور متعدد اسرائیلی فوجی فرار ہوگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








