اسلام آباد: وکیل کی جیب میں موبائل فون پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد کے وکیل کی جیب میں موبائل فون پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک وکیل کو ایک عجیب و غریب واقعہ کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے کوٹ کی جیب میں موبائل فون پھٹ گیا۔

وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا وہ اسلام آباد کچہری میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے جیب سے دھواں نکلتے دیکھ کر فوراً اپنا کوٹ اتار دیا۔

کراچی، مچھر کالونی میں سلنڈر دھماکے سے 2منزلہ عمارت گر گئی

اس نے بتایا کہ اس نے فون کو رات کو چارج کیا تھا اور جب یہ پھٹا تو یہ کسی پاور بینک سے منسلک نہیں تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل فون مکمل طور پر پھٹ چکا ہے اور وکیل کا کوٹ بھی جل چکاہے۔

Related Posts