‘بدکے’ ہوئے ہیلی کاپٹر نے پائلٹ کو چکرا کر رکھ دیا، دیکھئے دلچسپ ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

زمین پر کھڑے بے قابو ہیلی کاپٹر نے باہر کھڑے پائلٹ کو چکرا کر رکھ دیا۔

ایکس پر ایوی ایشن نیوز اینڈ ویڈیوز نامی اکاؤنٹ نے ایک عجیب و غریب ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسطی امریکا کے ملک پاناما میں زمین پر کھڑا ہیلی کاپٹر بغیر پائلٹ کے گھومنا شروع ہوگیا۔ اس دوران پہلے تو پائلٹ اسے ہاتھوں سے روکنے کی کوشش کرتا رہا اور پھر ناکامی پر اس میں داخل ہونے کی کوششیں کرتا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ ہیلی کاپٹر سے نکل کر باہر کھڑا ہوا۔ اس دوران ایک خاتون ہیلی کاپٹر سے جیسے ہی باہر آئیں تو وہ اچانک خود بخود گھومنا شروع ہوگیا اور رفتہ رفتہ پھرکی کی طرح تیز تر گھومنے لگا۔

خاتون ہیلی کاپٹر سے تو بال بال بچ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں اور فوری طور پر دوڑ لگاکر جائے وقوع سے چلی گئیں تاہم پائلٹ بڑی کوششوں کے بعد بدکے ہوئے ہیلی کاپٹر کو قابو کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

Related Posts