ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونا بھی 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 214 روپے کا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہوگیاہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرزنے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ایگزیکٹوڈائریکٹر کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے،تنخواہوں میں اضافے کااطلاق یکم جولائی2023 سے ہوگا۔

Related Posts