خلیل الرحمن قمر مہوش حیات سے کیوں ناراض ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف ڈراما رائٹر خلیل الرحمن قمر نے اداکارہ مہوش حیات سے ناراضی کی وجہ بتاتے ہوئے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

گزشتہ روز خلیل الرحمن قمر نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے تحریر کردہ ڈراموں اور اپنی زندگی کے متعلق بہت تفصیل سے گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے جب مہوش حیات سے ناراضی کی وجہ پوچھی گئی تو مقبول مصنف نے کہا کہ مہوش نے میری لکھی گئی فلم ”کاف کنگنا“ میں اداکاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے مہوش حیات سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انکار کرنا بنتا نہیں تھا، کیونکہ ‘پنجاب نہیں جاؤں گی میں’ میں نے ان کو کاسٹ کروایا تھا۔

خلیل الرحمن قمر نے مزید کہا کہ کسی کے فرشتوں کو بھی نہیں معلوم ہوگا کہ میں نے مہوش کو اس فلم میں کاسٹ کروانے کیلئے بہت کوششیں کیں۔

مصنف نے کہا کہ فلم کا ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مہوش کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کیلئے بالکل تیار نہیں تھے۔

مہوش حیات سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مہوش کو اس فلم میں کاسٹ کروانے کیلئے لڑائی کی تھی، میں نے ان کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کیا تھا کہ میں ان کو اس فلم میں کاسٹ کرواؤں گا۔

مہوش حیات پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں۔ ان کی اداکاری کو ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

Related Posts