غزہ میں جاری جنگ کے دوران انسانی حقوق کو مد نظر رکھا جائے تو بر ملا کہا جاسکتا ہے کہ انسانی حقوق کے تناظر میں اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ہزاروں بچوں اور خواتین کو نہ صرف قتل کیا جا چکا بلکہ صہیونی فوجی اور اسرائیل کے عام شہری بھی آئے دن انسانی اقدار کے حوالے سے اپنی پست ذہنی کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔
اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کی توہین پر مشتمل ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک فلسطینی کے گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں اور وہاں انہوں نے کئی فلسطینیوں کو ہتھکڑیاں لگائی ہوئی ہیں اور ان کی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوجی شیشہ پیتے ہوئے ان بے بس فلسطینیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اسرائیلی فوج کے سپاہیوں کو شیشہ پیتے، ہنستے اور گندے جملے کستے اور اشارے کرتے دکھایا گیا ہے۔ ایک فوجی کہہ رہا ہے “بہت اچھا ہے، میں نے کبھی جینن کا اس طرح کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ میں آپ کو کیا بتاؤں!” پھر وہ فوٹوگرافر سے کہتا ہے کہ ان کو دکھاؤ جو میرے سامنے ہے۔ پھر کیمرا ایسے قیدیوں کو دکھاتا ہے جنہیں ہتھکڑیاں لگی ہیں اور ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوجیوں کے غزہ کے رہائشیوں کے گھروں کی تلاشی لینے، کھلونوں کی دکان میں پلاسٹک کی گڑیوں کو تباہ کرنے، ایک لاوارث ٹرک میں کھانے اور پانی کے سامان کو جلانے کے دوران نسل پرستانہ نعرے لگاتے ہوئے رقص کرنے کے مناظر پہلے ہی سامنے آ چکے ہیں۔ اس طرح کی توہین آمیز ویڈیوز نے دنیا کے سامنے اسرائیلی حکام کو شرمندہ کرکے رکھ دیا ہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODIxNTMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MjE1MyAtINuM2LHYutmF2KfZhNuM2YjauiDYs9uSINit2YXYp9izINqp25Ig2K3Ys9mGINiz2YTZiNqpINmG25Ig2KfYs9ix2KfYptuM2YTbjNmI2rog2qnbkiDYr9mEINis24zYqiDZhNuM25LYjNmI24zaiNuM2Ygg2K/bjNqp2r7YptuSIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MjE2MCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMS9raW5kLXRyZWF0bWVudC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi24zYsdi62YXYp9mE24zZiNq6INiz25Ig2K3Zhdin2LMg2qnbkiDYrdiz2YYg2LPZhNmI2qkg2YbbkiDYp9iz2LHYp9im24zZhNuM2YjauiDaqduSINiv2YQg2KzbjNiqINmE24zbktiM2YjbjNqI24zZiCDYr9uM2qnavtim25IiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2K3Zhdin2LMg2YbbkiDYs9in2Kog2Kfaqdiq2YjYqNixINqp2Ygg2Kzbgdin2rog2KfYs9ix2KfYptuM2YQg2YXbjNq6INqv2r7YsyDaqdixINqp2KfYsdix2YjYp9im24wg2qnYsdqp25Ig2K/ZhtuM2Kcg2qnZiCDYrduM2LHYp9mGINqp2LEg2K/bjNinINiq2r7Yp9iMINmI24HYp9q6INin2LMg2YbbkiDYp9iz2LHYp9im24zZhCDaqduMINm+2obYp9izINiv2YYg2KraqSDZhdiz2YTYs9mEINmI2K3YtNuM2KfZhtuBINio2YXYqNin2LHbjCDYp9mI2LEg2KrYqNin24Eg2qnZhiDYstmF24zZhtuMINit2YXZhNmI2rog2qnbkiDYqNin2YjYrNmI2K8g2KfYs9ix2KfYptuM2YQg2qnYpyDZhdmC2KfYqNmE24Eg2qnYsdqp25Ig2K/ZhtuM2Kcg2qnZiCDYrduM2LHYp9mGINqp2LHYr9uM2Kcg2KfZiNixINin2Kgg24zYsdi62YXYp9mE24wg2KfYs9ix2KfYptuM2YTbjNmI2rog2qnbkiDYs9in2KraviDYqNuB2KrYsduM2YYg2KfZhtiz2KfZhtuMINiz2YTZiNqpINix2YjYpyDYsdqp2r4g2qnYsSDZiNuBINiv2YbbjNinINqp2Ygg2K3bjNix2Kog2LLYr9uBINqp2LEg2LEg24HbjCDbgduS25Qg24zYsdi62YXYp9mE24wg2KfYs9ix2KfYptuM2YTbjNmI2rog2qnbkiDYs9in2KraviDYrdiz2YYg2LPZhNmI2qkg2YbbkiDZhtuBINi12LHZgSDYsduB2Kcg24HZiNmG25Ig2YjYp9mE2YjauiDaqduSINiv2YQg2YXbjNq6INqv2r7YsSDaqdix2YTbjNinINuB25Ig2KjZhNqp24Eg2KfZhiDYs9uSINin2YbYqtuB2KfYptuMINmF2LTZgdmC2KfZhtuBINio2LHYqtin2KQg2qnbjCDYr9in2LPYqtin2YYg2LPZhiDaqdixINin2YYg2qnbkiDYp9uB2YQg2K7Yp9mG24Eg2KjavtuMINit2YXYp9izINqp25IuLi4iLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InVzZV9kZWZhdWx0X2Zyb21fc2V0dGluZ3MifQ==”]
ان ویڈیوز نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے توہین آمیز اور اشتعال انگیز رویے کی صرف چند مثالیں پیش کی ہیں۔ اس کے علاوہ صہیونی فورسز اس سے بھی زیادہ انسانیت سوز حرکات میں ملوث ہیں۔ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو خاص طور پر تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ غزہ کے ایک ہسپتال میں زخمیوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کے رپورٹس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ناقدین کا خیال ہے کہ یہ کلپس، جنہیں اسرائیل میں بڑی حد تک نظر انداز کر دیا گیا، ایک قومی مزاج کی عکاسی کرتے ہیں جو غزہ میں عام شہریوں کی حالت زار کی عکاسی کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








