پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔
ادھر 10گرام سونا 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 2027 ڈالر فی اونس ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








