بل گیٹس نے 2024 کے لئے اہم پیش گوئی کردی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بل گیٹس نے 2024 کے لئے اہم پیش گوئی کردی؟
بل گیٹس نے 2024 کے لئے اہم پیش گوئی کردی؟

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے سال 2024 ء کے حوالے سے اہم پیش گوئی کی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے سال 2024ء کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا سال قرار دیا ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ 2024 اے آئی ٹیکنالوجی کو تبدیل کرنے والا سال ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے ویکسینز اور ادویات کی تیاری کا عمل تیز ہوگا جس سے 5 سال سے کم عمر بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔

بل گیٹس نے 10 صفحات پر مشتمل ایک خط میں توقع ظاہر کی کہ آئندہ سال ہونے والی پیشرفت سے رواں دہائی کے دوران اس ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اینٹی بائیوٹیکس مزاحمت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے بھی اے آئی ٹیکنالوجی مددگار ثابت ہوگی۔

ایلون مسک نے اپنی یونیورسٹی کھولنے کی ٹھان لی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کے مطابق آنے والے برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں عام ہو جائے گی اور اے آئی ٹولز سے ہمیں عالمی صحت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔

Related Posts