ایلون مسک نے اپنی یونیورسٹی کھولنے کی ٹھان لی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایلون مسک نے اپنی یونیورسٹی کھولنے کی ٹھان لی
ایلون مسک نے اپنی یونیورسٹی کھولنے کی ٹھان لی

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے اپنی یونیورسٹی کھولنے کی ٹھان لی ہے اور انہوں نے اس حوالے سے کام بھی شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایلون مسک ایک نئی یونیورسٹی کھولنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ٹیکس دستاویزات سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ایلون مسک نے اس مقصد کے لیے 10 کروڑ ڈالرز اپنے فلاحی ادارے دی فاؤنڈیشن کو عطیہ کردیئے ہیں۔ اس عطیے سے آسٹن میں ایک پرائمری و سیکنڈری اسکول کھولا جائے گا جسے بعد میں یونیورسٹی کی شکل دی جائے گی۔

دی فاؤنڈیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس اسکول اور یونیورسٹی کا نصاب روایتی مضامین کے ساتھ ساتھ غیر روایتی طریقہ تعلیم پر مبنی ہوگا۔ ابتدائی طور پر اسکول میں 50 طالبعلموں کو میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا۔

پاکستان میں اس وقت خریدنے کے لیے سستی ترین کاریں کونسی ہیں؟

اگر کسی غریب طالبعلم کو ضرورت ہوگی تو اس کے اخراجات اسکول کو دستیاب وسائل سے پورے کیے جائیں گے،ٹیکس دستاویزات کے مطابق اس اسکول میں مالی مشکلات کو طالبعلموں کے لیے رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

Related Posts