میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے باعث پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد بحیرہ عرب میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا ہے جن کی پاکستانی تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ جاری ہے۔
پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمے داری سے بخوبی آگاہ ہے اور جنگی جہاز بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنانے کیلیے پٹرولنگ کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








