سماجی کارکن رابی اور میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ اور پیرزادہ نے شادی کے جوڑے میں تصاویر شیئر کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی ہیں۔
جب ٹوٹا ہوا دل جڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔
When a broken heart heals, it becomes stronger than anything#AUSvsPAK #rabipirzada #weddingseason pic.twitter.com/TdtE89OieW
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 6, 2024
سابق ٹوئٹرپر پوسٹ کی گئی تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کے ساتھ اُنہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے۔
تصویر میں رابی پیرزادہ اپنا دوپٹہ تھامے پوز دیتے ہوئے مُسکرا رہی ہیں جبکہ تصویر کسی شادی ہال میں لی گئی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ “جب ٹوٹا ہوا دل جُڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے”۔
رابی پیرزادہ نے ایک تصویر میں گلاب کے پھولوں کا ہار پکڑا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں اُنہوں نے “الحمدللہ” لکھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








