سندھ بھر میں دفعہ 144کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی، وجوہات کیا ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلحے کی نمائش پر پابندی

کراچی: سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش پر 45روز کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ محکمۂ داخلہ سندھ نے اسلحے کی نمائش پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمۂ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔رجسٹرڈ سکیورٹی کمپنیز کے گارڈز کو ڈیوٹی اوقات میں اسلحہ رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ 

عام انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کے موقعے پر بھی اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی جبکہ سفر کے دوران گاڑی میں اسلحہ لہرانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پابندی کی وجوہات

صوبائی حکومت کے جاری اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ کی جانب سے موصول خط پر عمل میں لایا گیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ شیڈول کے مطابق الیکشن منعقد کرنے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی کی سفارش کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے پیشِ نظر کی گئی۔ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ او کارروائی کا مجاز ہوگا۔ 

Related Posts