بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردئیے گئے جس کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ کر رہی ہے۔
ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی عدالت کے 3 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بینچ نے گزشتہ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سے عمران خان کے حق میں اپیلوں پر جواب طلب کیا تھا۔ قبل ازیں دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو جلد سنائے جانے کی توقع ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریکِ انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ ججز پر مشتمل ٹریبونلز قائم کیے تھے۔
ایپلٹ ٹریبونلز نے بھی متعدد پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے حق میں فیصلہ سنادیا، جس کے بعد عام انتخابات کے امیدواروں کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دیا گیا تھا۔ تمام درخواستیں ایپلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف دائر کی گئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








