شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکانات واضح، حلف کب اٹھائینگے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

اسلام آباد: رواں ماہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف دوسری بار وزیراعظم بننے کے واضح دعویدار بن گئے جو یکم مارچ تک عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے عہدے سے جلد سبکدوش ہونے والے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ تقریبِ حلف برداری جمعرات یا جمعے تک منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم کے عہدے کیلئے انتخاب 28 یا 29فروری تک ہوگا۔

ملک کی 76سالہ تاریخ میں شہباز شریف 24ویں وزیراعظم بنیں گے۔ تقریبِ حلف برداری میں چیف الیکشن کمشنر، چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین اور نیوی و فضائیہ کے چیفس شرکت کریں گے۔

تقریبِ حلف برداری میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وفاقی و صوبائی وزراء، غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سرکاری عہدیداران، عدلیہ کے معزز ججز، اٹارنی جنرل اور صوبائی گورنرز کے علاوہ دیگر اعلیٰ ملکی و غیر ملکی شخصیات شریک ہوں گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاق میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے، پی پی وزیر اعظم کیلئے ن لیگ کو سپورٹ کرے گی جبکہ ن لیگ صدارت کیلئے پی پی کی حمایت کرے گی۔

حکومت سازی کے حوالے سے فائنل مذاکرات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آج سے 5روز قبل بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے حکومت سازی کے لیے اپنے نمبر پورے کرلیے ہیں۔

Related Posts