پشاور میں بارودی مواد منتقلی کے دوران دھماکے کا اہم ملزم گرفتار، چشم کشا انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکہ
(فوٹو: آن لائن)

پشاور میں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران ہونے والے حادثاتی دھماکے کے اہم ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دہشت گرد کے بیان میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پشاور کے علاقے ناصر باغ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 1زخمی ہوا تھا جسے ہوش آگیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں بارود کی منتقلی کیلئے استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل تباہ ہو کر ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ زخمی دہشت گرد کا بیان آج قلمبند ہوگا جبکہ 2 ہلاک دہشت گردوں کی میتوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر 3 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ موٹر سائیکل مکمل طورپر تباہ ہوجانے کے باعث تفتیشی ٹیم کو تحقیقات میں دشواری کا سامنا ہے۔ بارودی مواد منتقل کرنے والے دہشت گرد ممکنہ طور پر بڑی دہشت گردی کی پلاننگ کر رہے تھے۔

تاہم بارودی مواد کی منتقلی کے دوران اتفاقیہ دھماکہ ہونے کے باعث پشاور گزشتہ روز بڑی تباہی سے بچ گیا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک دونوں افراد ہی دہشت گرد تھے۔ زخمی دہشت گرد کو ہوش آجانے کے بعد اس سے اعترافی بیان کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts