اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ کا انتقال

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ انتقال کر گئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان اے این پی نے کی۔

تفصیلات کے مطابق اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال کی خبر ترجمان اے این پی زاہد خان نے جاری کی۔ زاہد خان کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی تدفین خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ہوگی۔

ترجمان اے این پی زاہد خان کا مزید کہنا ہے کہ اسفند یار ولی کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں ہوگا۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2008 میں عیدا لفطر کے دوران مہمانوں سے ملاقات کرتے ہوئے اسفند یار ولی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

اے این پی کا سیاسی بیانیہ

رواں برس جنوری کے دوران سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی یا سینیٹ کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں کے بھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہم ملک میں سویلین بالادستی کی مضبوطی چاہتے ہیں۔

پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے سربراہ اے این پی نے کہا کہ ہم جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی کے خواہاں ہیں۔ موجودہ انتخابات کے دوران پیسوں کا جس قسم کا استعمال ہوا، اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی یا سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ ہمیں اکثریتی جماعتیں عہدوں کی پیشکش کرچکی ہیں، لیکن عوامی نیشنل پارٹی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی۔

Related Posts