تارک مہتا کا الٹا چشمہ: ببیتا نے واقعی ٹپو سے منگنی کرلی؟ سچائی سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

News18
News18

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی مشہور اداکارہ ببیتا اور ٹپو نے سوشل میڈیا پر منگنی کی خبروں کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا اپنا بیان جاری کردیا ہے۔

ببیتا یعنی منمن دتہ اور ٹپو یعنی راج انادکت نے سوشل میڈیا پر منگنی کی خبروں کے چند گھنٹوں بعد ان کی افواہوں کی تردید کردی۔دونوں فنکاروں نے واضح کیا کہ منگنی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

راج انادکت نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایاکہ یہ خبر مضحکہ خیز اور جعلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی توانائی ایسی جعلی خبروں پر ضائع کرنا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان کے تعلقات کی افواہیں آن لائن منظر عام پر آئی ہوں۔ 2021 میں بھی ایسی افواہیں سامنے آئی تھی تاہم دونوں اداکاروں نے تردید کے لیے طویل بیانات جاری کیے تھے۔

منمون دتہ کا کہنا ہے کہ میں نے 13 سال لوگوں کو محظوظ کیا اور سوشل میڈیا پر لوگ 13 منٹ میں میری عزت کی دھجیاں اڑادیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ آپ کی ذاتی زندگی کو اس طرح سے متاثر کرے۔

منمن اور راج نے مشہور ٹی وی شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ببیتا اور جیٹھالال کے بیٹے ٹپو کا کردار ادا کیا ، ڈرامہ نے حال ہی میں 4000 اقساط مکمل کی ہیں۔

Related Posts