17 ملین ڈالر کا اضافہ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کہاں تک پہنچ گئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

State Bank of pakistan Announces Job Vacancies
Dawn

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 17 ملین ڈالر کا اضافہ ہواجس کے بعد مجموعی ذخائر 8 مارچ تک 7.91 بلین ڈالر تک ریکارڈ کئے گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے پاس غیر ملکی ذخائر 13.15 بلین ڈالر تھے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5.24 بلین ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی وجہ نہیں بتائی تاہم 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 ملین ڈالر اضافے کے بعد 7912.9 ملین ڈالر ہو گئےجبکہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں 54 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔

آئی ایم ایف نے ایس بی اے پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مذاکرات کے پہلے دور کے دوران پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ پہلی ملاقات میں آئی ایم ایف نے کھاد تیار کرنے والوں کو رعایتی نرخوں پر گیس کی فراہمی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

آئی ایم ایف نے کھاد تیار کرنے والوں کو رعایتی شرح پر گیس کی فراہمی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے بین الاقوامی سطح پر استحکام کے باوجود پاکستان میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

Related Posts