آسٹریلیا کی خاتون وزیر خارجہ پینی وانگ نے اپنی دیرینہ خاتون دوست سے ایک تقریب میں ہم جنس شادی کر لی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 55 سالہ پینی وانگ ہفتے کے روز ایڈیلیڈ ہلز میں اپنی ساتھی سوفی اللواچ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
دونوں 2006 سے دوست ہیں اور ساتھ ہی رہتی تھیں، اس جوڑے کی دو جوان بیٹیاں 11 سالہ الیگزینڈرا اور 8 سالہ ہنا ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈیلیڈ میں ہفتے کو ہونے والی شادی کی تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں 2017 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دیا گیا تھا، جس کیلئے جدوجہد میں آسٹریلوی وزیر خارجہ سینیٹر وانگ بھی پیش پیش رہی تھیں۔
دونوں خواتین نے بچے کیسے پیدا کرلیے؟
آسٹریلوی وزیر خارجہ کی خاتون اہلیہ اللواچ جو ایڈیلیڈ میں پبلک سرونٹ کے طور پر کام کرتی ہیں اور سینیٹر وانگ سے سات سال چھوٹی ہیں، انہوں نے آئی وی ایف (مرد اور عورت کے مادہ منویہ کو ملانے کا عمل) کے بعد بیٹیوں الیگزینڈرا اور ہنا کو جنم دیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








