شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت پر الزامات کی بارش کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو سما

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اپنے ہی لشکر کو کچھلنے والے پورس کے ہاتھی بن گئے، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں بہت کرپشن ہو رہی تھی، لوگ ارب پتی نہیں کھرب پتی بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج سابق وزیر اعلیٰ محمود خان ایک ہی مائن سے 25 لاکھ روپے روزانہ کماتا ہے، علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کے 9 وزرا کی کرپشن سے متعلق بتا رہے تھے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا کے بجائے اڈیالہ جیل میں رکھنے کا بیانیہ میرا نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے سے متعلق اجلاس میں عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی موجود تھیں۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ لے جاتے تو وہ جنگل ہے، اس لیے یہی فیصلہ ہوا کہ ان کیلئے جیل بہتر ہے۔

Related Posts