برسلز: پاکستان ایٹمی توانائی کے پر امن استعمال پر اپنے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کیلئے تیار ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ توانائی کے مسائل حل کرنے کیلئے پائیدار اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برسلز میں ایٹمی توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ توانائی کے مسائل حل کرنے کیلئے پائیدار اقدامات اٹھانا ہوں گے جبکہ ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے۔
خطاب کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ماحول دوست ایٹمی توانائی مستقبل کیلئے قابلِ عمل حل تجویز کرتی ہے۔ ہم آئی اے ای اے کے فعال شراکت دار ہیں۔ پاکستان نے کوپ 28 میں شرکت کے دوران اہم توثیق کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ایسی ٹیکنالوجی کی جوہری توانائی کی توثیق کی جو کاربن کم سے کم خارج کرے۔ جوہری توانائی کو پر امن مقاصد کیلئے استعمال کرنا ہے تو ہم اپنے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی سربراہی اجلاس توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب اور درپیش موسمیاتی چیلنجز کے دوران ہورہا ہے۔ دنیا کو درپیش توانائی کے مسائل حل کرنے کیلئے پائیدار اقدامات وقت کی ضرورت بن چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








