میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا آپریشن، 1 اہلکار شہید، بھارتی مچھیرے لاپتہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: پی ایم ایس اے)

کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے پاکستانی پانیوں میں غیر قانونی دراندازی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے دوران پی ایم ایس اے کا ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 2 بھارتی مچھیرے لاپتہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کے ایکسکلوسیو اکنامک زون (ای ای زیڈ) میں پیٹرولنگ کے دوران 8 بھارتی فشنگ ویسل کو پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

گرفتاری سے بچنے کیلئے بھارتی مچھیروں کے جہاز  نے اپنی رفتار بڑھائی اور بھارت کی جانب فرار ہونے کی کوشش کی۔ تیز رفتار تعاقب کے دوران متعدد بار زبانی وارننگ دی گئی اور بھارتی مچھیروں کو رک کر گرفتاری میں معاونت کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

بعد ازاں بھارتی مچھیروں نے اپنی رفتار دھیمی کی اور پی ایم ایس اے کے شپ میں شامل بورڈنگ ٹیم کو ویسل کے اندر آنے دیا تاہم جب پی ایم ایس اے کا عملہ داخل ہوا تو بھارتی مچھیروں نے اچانک رفتار بڑھا کر اپنے ویسل کو پی ایم ایس اے کے جہاز سے ٹکرا دیا۔

نتیجتاً بھارتی کشتی تمام پی ایم ایس اے افسران سمیت سمندر میں ڈوب گئی جبکہ مچھیرے سمندر میں جا گرے۔ پی ایم ایس اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی ماہی گیروں میں سے 5 کو بچا لیا اور 4 پی ایم ایس اے اہلکاروں کو بھی ریسکیو کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

پی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ تمام تر واقعے کے دوران ایک اہلکار محمد ریحان شہید ہوگئے جبکہ 2 بھارتی مچھیرے تاحال لاپتہ ہیں جنہیں ریسکیو نہیں کیاجاسکا۔ دو بھارتی مچھیروں کو ریسکیو کرنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

Related Posts