دوران میچ سر پر فٹبال لگنے سے معروف فٹبال جان بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انادولو

ایک افسوس ناک واقعہ میں الجزائر کے کھلاڑی وسیم جزار کل اتوار کو میچ کے دوران سر پہ چوٹ لگنے سے انتقال کر گئے۔

17 سالہ وسیم جزار وادی الماء کلب کے کھلاڑی تھے، جو کل اتوار کو امل مراونہ کلب کے خلاف میچ کے دوران سر پر گیند لگنے کے بعد زمین پر گر گئے اور ان کی موت واقع ہو گئی۔

ویڈیو کلپ میں فٹ بال نوجوان کھلاڑی کے سر سے ٹکراتے ہوئے نظر آیا۔

نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ایک ہفتے تک کومے میں رہا۔

الجزائر فٹ بال فیڈریشن نے کھلاڑی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے اسے عظیم نقصان قرار دیا۔

دوسری جانب سندھ کے ضلع سجاول کے گاؤں جموں سومرو میں چھتے کو چھیڑنے پر شہد کی مکھیاں گھروں میں گھس گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے حملے میں 70 سال کے بزرگ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہد کی مکھیوں کے حملے سے خواتین و بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر داڑو منتقل کر دیا گیا۔

Related Posts