کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹا پراپیگنڈہ مجھے حق داروں کا حق دینے سے نہیں روک سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ جن برانڈز کا آپ بائیکاٹ کر رہے ہیں، ان میں جو بھی میرا شیئر ہے، وہ بچیوں کی تعلیم اور مختلف علاقوں میں صاف پانی کے کنووں پر خرچ ہوتا ہے۔
پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ برانڈز میں میرا جو بھی شیئر ہے، وہ ہسپتال، بزرگوں کی فلاح و بہبود اور مستحقین میں راشن کی تقسیم پر بھی خرچ ہوتا ہے۔ میں نے ان تمام پراجیکٹس سے آج تک ایک روپیہ بھی نہیں لیا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مین نے برانڈز کو چلانے کیلئے ہر طرح کے وسائل مہیا کیے، آپ جیسے لوگوں کی سیاسی کم علمی اور جھوٹا پراپیگنڈہ مجھے حق داروں تک ان کا حق پہنچانے سے نہیں روک سکتا۔ میرا مشن میری فاؤنڈیشن کے ذریعے جاری رہے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








