اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ احتجاج کرے۔مصدق ملک

تازہ ترین

تازہ ترین

مصدق ملک
(فوٹو: اے پی پی)

لاہور: وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے احتجاج کو اپوزیشن کا فرض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں نوک جھونک ضروری ہے۔

نجی ٹی وی (آج نیوز) کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پی پی پی کی سینیٹ الیکشن میں حمایت غیر مشروط طور پر ہے، ماضی میں بھی ان کی حمایت غیر مشروط تھی۔

گفتگو کے دوران وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے امید ظاہر کی کہ سینیٹ الیکشن میں ان کے تمام امیدوار کامیاب ہوجائیں گے اور کہا کہ اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ احتجاج کرے، ایوان میں اظہارِ خیال کے دوران نوک جھونک بھی ضروری ہے۔

حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جب  عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بیان کی تھیں۔

گزشتہ برس اپنے ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ، ڈالر اور روپے کے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا۔خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طویل عرصے سے مسلسل بڑھ رہیی ہیں۔

Related Posts