سینیٹ الیکشن کیلئے صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں پولنگ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی اسمبلی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کیلئے صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے، خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں پر اراکین کے حلف نہ لینے کے باعث ووٹنگ کی صورتحال غیر واضح ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ بالا کی 30 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی میں شام 4 بجے تک ووٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔ خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر صورتحال واضح نہ ہوسکی۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی نے ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشست پر ن لیگ کو ووٹ دینے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے وفاق میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ سندھ میں پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ کررہی ہے۔

بلوچستان کی تمام 11 اور پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولنگ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے پولنگ کی غیر واضح صورتحال کے باعث چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے رابطہ کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے ہدایات کی درخواست کی ہے۔

Related Posts