شہداء کی قربانیاں پاک فوج کا عزم مضبوط کرتی ہیں، آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف
(فوٹو: آئی ایس پی آر)

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں ہمارا عزم مضبوط کرتی ہیں جبکہ اپنے ملک کیلئے جان قربان کردینے سے بڑھ کر کوئی چیز عظیم نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اہلکاروں کو اعزازات دینےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے جو ہمارے ہیروز ہیں۔

تقریب سےخطاب کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو پاک فوج کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری اور عزم و شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے فوجی اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کیے ، افسران اورجوانوں کو میڈلز، ستارہ امتیازملٹری اورتمغہ بسالت سےنوازاگیا۔شہداء کے تمغے ان کے اہلِ خانہ نے وصول کیے اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دور میں پاکستان کو اندرون اور بیرونِ ملک سے دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں جس کے دوران پولیس، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف مسلسل آپریشن کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں شہادتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts