انڈونیشیا میں آتش فشاں کے قریب بارش سے سیلاب کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق جبکہ 17 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ سماٹرا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 41 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ ہو گئے۔پولیس، فوج اور ریسکیو اہلکاروں نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس، فوج اور مقامی ریسکیو کے دستے لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ماؤنٹ میراپی آتش فشاں سے سرد لاوا بہہ کر نیچے آبادی کی جانب آگیا۔
مغربی صوبے سماٹرا میں ہونے والی شدید بارشوں اور جزیرے کے سب سے فعال آتش فشانوں میں سے ایک سے سرد لاوے کے بہاؤ نے گھروں، سڑکوں اور مساجد کو نقصان پہنچایا۔ سیلاب کے نتیجے میں آتش فشاں کی راکھ اور بڑے پتھر آبادی تک جا پہنچے۔
ہفتے کی شام کو کئی گھنٹے کی شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ موسلا دھار بارشیں آتش فشاں کے پتھروں اور راکھ کو بہا کر لے گئیں۔ گھریلو خاتون کا کہنا ہے کہ بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ ابلتے ہوئے پانی کی بھی آوازیں شامل تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








