معروف پشتو گلوکارہ کے گھر میں نوجوان زبردستی گھس گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بول نیوز

صوبہ خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں معروف پشتو گلو کارہ گل پانڑہ کے گھر میں ایک شخص نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی، جسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلوکارہ گل پانڑہ کی جانب سے اس واقعے کی شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد گلوکارہ کے بھائی کی مدعیت میں پشاور کے تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گل پانڑہ کے بھائی کی شکایت پر ملزم عبد اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم پشاور کے علاقے ڈیفنس کالونی میں واقع گلو کارہ گل پانڑہ کے گھر کے باہر بیٹھا رہتا تھا جو ہراسانی کی ایک شکل ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم  عبد اللہ نے زبر دستی گلو کارہ گل پانڑہ کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی جبکہ ملزم کو تین بار پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، جس سے لگتا ہے کہ ملزم عادی ہے اور اسے کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے۔

Related Posts