بڑھتے ہوئے جسمانی وزن، موٹاپے کا نیا علاج دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

موٹاپے کا نیا علاج
(فوٹو: دی انڈپینڈنٹ)

ماہرینِ صحت نے بڑھتے ہوئے جسمانی وزن اور موٹاپے کا نیا علاج دریافت کر لیا ہے۔ نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انسانی جسم میں بڑھتی ہوئی چربی کی ایک وجہ الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن بھی ہے۔

سائنس کے موضوع پر اہم ویب سائٹس میں شامل سائیٹیک ڈیلی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ موٹاپا اور میٹابولک پیچیدگیوں کے باعث دنیا بھر میں تشویش پھیل رہی ہے۔ ڈرماٹولوجی کے ماہرین نے الٹراوائلٹ ایکسپوژر کے بھوک اور وزن کنٹرول کرنے پر اثرات کا جائزہ لیا۔

محققین نے انکشاف کیا ہے کہ الٹرا وائلٹ شعاعوں کے نتیجے میں انسانی جسم میں مختلف تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جن میں جسم کی سفید چربی کا براؤن چربی میں تبدیل ہونا بھی شامل ہے جس سے انسان کی توانائی زیادہ خرچ ہوتی ہے جس سے موٹاپے کے نئے علاج کی راہ ہموار ہوئی۔

ایلس وئیر کی جانب سے یہ تحقیق تفتیشی ڈرماٹولوجی کے جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ الٹرا وائلٹ (یو وی) ریڈی ایشن ایک ایسا ماحولیاتی مظہر ہے جس کے انسانی جلد پر متنوع اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جنوبی کوریا کی سیول یونیورسٹی کے ماہرین نے موٹاپے پر اہم انکشافات کیے۔

طبی ماہرین نے تجربے سے ثابت کیا کہ کہ مسلسل الٹرا وائلٹ شعاعوں کے باعث چوہوں کو زیادہ خوراک کے باوجود مزید بھوک لگتی ہے کیونکہ ان کے جسم میں ایک مادہ لیپٹن بڑھ جاتا ہے جو جسم میں بھوک کو منظم رکھنے کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے جس سے علاج پر اہم پیشرفت ہوسکتی ہے۔

موٹاپے کے علاج کے متعلق ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر الٹرا وائلٹ شعاعوں میں زیادہ دیر تک رہا جائے تو موٹاپا کم ہوسکتا ہے تاہم محققین نے یہ بھی واضح کیا کہ جسمانی عمر اور کینسر کے خطرات کے باعث شعاعوں کا استعمال کم اور سن اسکرین کے ساتھ کیا جائے تو بہتر ہے۔

Related Posts