حیدر آباد میں سلنڈر دھماکوں سے آتشزدگی، 40افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکے
(فوٹو: سٹی 42)

کراچی: سندھ کے شہر حیدر آباد میں سلنڈر دھماکوں سے خوفناک آتشزدگی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 40افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سلنڈر دھماکے حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں واقع دکان میں ہوئے۔ سلنڈر دھماکوں کے بعد دکان کے اوپر واقع گھر اور قریبی گھروں میں بھی آگ لگ گئی۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔ آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ شہری انتظامیہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو ورکرز کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 40 زخمی افراد میں سے بچوں سمیت 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔

دکان میں سلنڈر دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے ڈی سی حیدر آباد، ایس ایس پی اور دیگر حکام سول ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔

Related Posts