غیرملکی قرضوں کی ادائیگی، زر مبادلہ ذخائر میں 6کروڑ ڈالرز کم ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک
(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی: غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زر مبادلہ ذخائر میں 6کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں سرکاری زر مبادلہ ذخائر 9ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 1 ہفتے کے دوران سرکاری زرِ مبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سرکاری زرِ مبادلہ ذخائر 9 ارب 9 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔اسٹیٹ بینک نے زرِ مبادلہ ذخائر سے متعلق اعدادوشمار جاری کردئیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کے مجموعی ذخائر 14 ارب 31 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکس کے ذخائر 5 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز کی جبکہ زرِ مبادلہ ذخائر 9 ارب 9 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ہیں۔

مارچ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 17 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد مجموعی ذخائر 8 مارچ تک 7.91 بلین ڈالر تک ریکارڈ کئے گئے تھے۔

مرکزی بینک کی جانب سے 2 ماہ قبل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے پاس غیر ملکی ذخائر 13.15 بلین ڈالر تھے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5.24 بلین ڈالر رہے۔

 ذخائر میں اضافے کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 ملین ڈالر اضافے کے بعد 7912.9 ملین ڈالر ہو گئےجبکہ اس سے گزشتہ ہفتے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں 54 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔

Related Posts