آئی پی پی نے پنجاب میں دو وزارتیں مانگ لیں، (ن) لیگ ایک کیلئے تیار، دوسری پر ڈیڈ لاک

تازہ ترین

تازہ ترین

IPP seeks two ministries in Punjab Govt

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے دو وزارتیں مانگ لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی ایم پی اے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لیے وزارتیں چاہتی ہے لیکن ن لیگ دونوں اراکین اسمبلی کو صوبائی کابینہ میں جگہ دینے سے گریزاں ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حکمران مسلم لیگ (ن) آئی پی پی کو صرف ایک وزارت دینے کو تیار ہے۔

مسلم لیگ ن نے آئی پی پی کو ایک وزارت اور کسی بھی محکمے کی ایک چیئرمین شپ یا پارلیمانی سیکریٹری کا دفتر دینے کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پی کو وزارتیں دینے کا حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان بیرون ملک کے سرکاری دورے پر ہیں اور ان کی آمد پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی پی پی کے اس وقت پنجاب اسمبلی میں چھ ایم پی اے ہیں۔

Related Posts