مالم جبہ :سوات کے علاقے مالم جبہ کے قریب جمعرات کی رات گئے وین گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے،پاک فوج کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
مقامی ہوٹل کے 12 عملے کو لے جانے والی وین تیز موڑ لیتے ہوئے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔
رات گئے حادثے کی وجہ سے واقعہ کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیںآسکی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








