سوناکشی سنہا کے ہونے والے شریکِ حیات ظہیر اقبال کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ظہیر اقبال
(فوٹو: آج ٹی وی)

ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ ہونے والی ہے۔

بھارتی میڈیا (انڈیا ٹوڈے) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ دبنگ اور راؤڑی راٹھور سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سوناکشی سنہا 23 جون کو قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کریں گی۔

ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال فی الحال اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کچھ روز قبل ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کی سالگرہ کے موقعے پر سوناکشی سنہا کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کیں۔

قریبی دوست ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ تاحال سوناکشی سنہا یا ظہیر اقبال کی جانب سے باہمی تعلقات کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر جو تصاویر شیئر کیں تو شادی کی افواہیں پھیل گئیں۔

ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے سوناکشی سنہا کے دوست کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ایسا سوچے تو میں کیا کرسکتا ہوں؟ سوچنے والوں کو سوچنے دیں، کیونکہ یہ ان کیلئے بہتر ہوگا۔ اگر آپ سمجھے کہ میں اور سوناکشی ایک ساتھ ہیں تو یہ آپ کیلئے اچھا ہوگا۔

Related Posts