ممبئی: آننت امبانی اور رادھیکا کی سنگیت کی تقریب میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں تاہم متعدد سوشل میڈیا صارفین نے شادی کی تقریبات پر ریکارڈ توڑ اخراجات پر تنقید بھی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں۔ جمعہ کی شام کو امبانی خاندان نے ستاروں سے بھرپور سنگیت کی تقریب بھارتی شہر ممبئی میں منعقد کی جس میں بڑے بڑے شوبز ستارے اور کھلاڑی شریک ہوئے۔
عالمی پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے سنگیت میں شرکت کے ساتھ ہی میلہ لوٹ لیا جبکہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی تقریب کے دوران مختلف گیتوں پر رقص کرتے نظر آئے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم کے گیت دیوانگی دیوانگی پر بھی رقص کیا گیا۔ فلم اسٹار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے آکاش امبانی کے ہمراہ فلم تو جھوٹی میں مکار سے گیت ٹھمکا پر بھی رقص کیا، مختلف ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی سند سے نوازا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








