باکس آفس پر10ویں روز کلکی 2898 کا 800کروڑ کا بزنس، فلم کی کہانی کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کلکی 2898 اے ڈی
(فوٹو: دی ہندو)

گزشتہ 3روز سے باکس آفس پر کسی حد تک کمزور بزنس کرنے والی فلم کلکی 2898 نے دنیا بھر کے سینما گھروں میں 800کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جس کی کہانی فلم بینوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کررہی ہے۔

فلمی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ کلکی 2898 اے ڈی ایک ایسی فلم ہے جو اپنے گرافکس اور ویڈیو افیکٹس کی بنیاد پر ہالی ووڈ فلموں کو ٹکر دینے میں کامیاب رہی ہے جس کی کہانی مہابھارت کے وقت شروع ہوتی ہے جب کرک شترا کی جنگ ختم ہوچکی تھی۔

گرو دیون کے بیٹے اشوت تھاما نے اپنے دوست کی موت کا بدلہ لینے کیلئے پانڈووں کے سب بچوں کو قتل کردیا۔ کہانی میں مذہبی حوالوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اشوت تھاما کو بد دعا دی جاتی ہے کہ وہ کبھی مرے گا نہیں لیکن اس کے جسم سے صحت چھین لی جاتی ہے۔

وقت گزرنے لگتا ہے اور 6000سال بعد دنیا پر ایک ایسا شخص قبضہ کرلیتا ہے جو سمجھتا ہے کہ انسانوں نے اس پوری دنیا کو نقصان پہنچایا ہے۔ یوں وہ شخص اپنی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ساری دنیا کے ممالک پر قبضہ کرلیتا ہے اور خود کو خدا نامزد کردیتا ہے۔

خدائی کا دعویٰ کرنے والا یہ شخص ایک جنت جیسی جگہ تعمیر کرتا ہے جہاں رہنے کیلئے لوگوں کو ڈیجیٹل کرنسی کی ضرورت پیش آتی ہے۔ دوسری جانب ایک طبقہ یہ یقین رکھتا تھا کہ جلد ہی بھگوان کے آخری اوتار کلکی کی پیدائش ہوگی۔

ہندو مت اور اسلام دونوں کا گہرا مطالعہ کرنے والے بھارتی عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ماننا ہے کہ ہندو دھرم میں جسے کلکی اوتار کہا گیا، وہ ہمارے آخری نبی حضرت محمد ﷺ ہیں اور ہندو دھرم بھی ان کو آخری اوتار یعنی آخری پیغمبر ہی کہتا ہے۔

فلم کی کہانی میں مزید تفصیلات اور آگے کے اتار چڑھاؤ موجود ہیں جنہیں فلم دیکھنے سے ہی معلوم کیاجاسکتا ہے۔ فلم میں اشوت تھاما کا کردار امیتابھ بچن نے نبھایا ہے جبکہ فلم کے ہیرو پربھاس کو باؤنٹی ہنٹر کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Posts