جرائم اور تشدد کی کہانی، مرزا پور کا چوتھا سیزن کب آئے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مرزا پور
(فوٹو: آن لائن)

ایمازون پرائم ویڈیو پر اپنے پریمیئر سے لے کر اب تک مرزاپور کی جرائم اور تشدد پر مبنی کہانی عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

عوام کی بڑی تعداد نے مرزا پور کو پسندیدگی کی سند عطا کی، تاہم جرائم اور تشدد کی کہانی کے باعث منفی تبصرے بھی کیے، مرزا پور سمیت جرائم کی تمام تر کہانیاں عوام کی جانب سے ایسے ہی ملے جلے تبصروں کی توقع رکھتی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی معاشرے میں بڑھتا ہوا تشدد اور جرم حقیقت بھی ہے اور مرزا پور میں اسی حقیقت کی عکاسی کی جارہی ہے۔ مرزا پور میں جرم و تشدد ہی نہیں بلکہ محبت اور وفا کی باتیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

مرزا پور کو گرمیت سنگھ نے ڈائریکٹ کیا، اپنے پہلے ہی سیزن سے مرزا پور کی کہانی نے عوام کی توجہ حاصل کرلی تاہم مرزاپور کے تیسرے سیزن میں کہانی کی رفتار سست پڑ گئی جس نے عوام کی جانب سے تنقید کا ایک نیا پہلو بھی تلاش کرلیا۔

سیزن3 کی کہانی

مرزا پور کے تیسرے سیزن کے اختتام پر ناظرین نے کلیم بھیا اور شردکے کرداروں کے مابین غداری کا عنصر دیکھا۔ ابتدائی طور پر کلیم نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ مرزا پور کا تخت شرد کے حوالے کردے گا لیکن مادھوری سے ملاقات کے بعد صورتحال بدل گئی۔

مادھوری نے والد کے قتل کا علم ہونے پر کلیم نے فیصلہ کیا کہ وہ شرد کو قتل کردے گا۔ اسی دوران گڈو جو رابن کے قتل میں جیل کی سزا بھگت رہا تھا، کسی طرح جیل سے فرار ہو کر گولو کے ساتھ آملتا ہے۔

کہانی کے اختتام کے قریب بینا ترپاٹھی سی ایم مادھوری سے مدد کی خواہش رکھتی ہے تاکہ مرزاپور کے تخت کا کنٹرول سنبھال سکے۔ پوسٹ کریڈٹ سین سے پتہ چلتا ہے کہ بینا رادھا کے ذریعے مقبول تک پہنچ جاتی ہے جس سے کلیم بھیا کی طرف بدلے کا راستہ کھل جاتا ہے۔

دوسری جانب کلیم بھی اشارہ دیتا ہے کہ اس کے انتقال سے قبل شرد مرزا پور کا آخری حکمران بنے گا۔ وہ مادھوری سے ہاتھ ملا لیتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سیاست میں بھی حصہ لے گا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مرزا پور کے چوتھے سیزن کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔

چوتھا سیزن

مداحوں کو مرزا پور کے چوتھے سیزن کا بے تابی سے انتظار ہے لیکن سیریز بنانے والوں نے تاحال ایسی کوئی اطلاع نہیں دی کہ مرزا پور کا چوتھا سیزن بھی سامنے لایا جائے گا تاہم کہانی ، جس کا ذکر کیا جاچکا ہے، اس سے چوتھے سیزن کی آمد کا راستہ تاحال کھلا ہے۔

اب یہ سیریز بنانے والوں پر منحصر ہے کہ چوتھا سیزن کب منظرِ عام پر لایا جائے گا، تاہم اگر چوتھے سیزن کو سامنے لانے کا فیصلہ ہوجاتا ہے تو کہانی کے تمام کردار ایک بار پھر ایک دوسرے سے اسی طرح منسلک اور عوام کی توجہ اپنی طرف کھینچتے نظر آئیں گے۔

Related Posts