پاکستان نے نیٹ فلکس کے صارفین پر نئے ٹیکس عائد کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ فلکس
(فوٹو: نیٹ فلکس)

کراچی: پاکستان نے نیٹ فلکس کے صارفین پر نئے ٹیکس عائد کردئیے ہیں۔ یہ فیصلہ سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کی جانب سے سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکسز کا اطلاق کیا ہے اور پاکستان میں بینکس نیٹ فلکس پر عائد ٹیکس وصول کرسکیں گے۔ نیٹ فلکس کے صارفین کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

نیٹ فلکس کے صارفین کو ٹیکسز کی ایک سیریز کی ادائیگی سے گزرنا ہوگا جب وہ اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے نیٹ فلکس کو ادائیگی کریں گے جن میں آئی ٹی سروسز پر عائد کیا گیا 3فیصد ٹیکس بھی شامل ہے۔

صارفین کو ٹیکس فائلرز کی حیثیت سے بین الاقوامی لین دین کے معاملے میں 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا اور اس میں 4 فیصد کارڈ ٹرانزیکشن چارج بھی شامل کیا جائے گا جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اس کے علاوہ ہوگی۔

سندھ ریونیو بورڈ نے نئے ٹیکس رولز کا اطلاق مجاز بینکس پر کردیا ہے اور دیگر مالیاتی ادارے بھی، جنہیں اسٹیٹ بینکس ٹیکس جمع کرنے والے ایجنٹس قرار دے، نیٹ فلکس صارفین پر عائد ٹیکس جمع  کر سکیں گے۔ بعض سروسز پر ایس آر بی نے 3فیصد سندھ سیلز ٹیکس بھی عائد کردیا۔

Related Posts