پشاور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم حکومت اور وزارتوں کے خواہش مند نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سفارتی سطح پر بات چیت سے مسائل حل ہوتے ہیں۔ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید پی پی پی کے مطالبے پر ہی اسمبلی آئے۔
نیوز کانفرنس کے دوران سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے پر ہی سابق سربراہ آئی ایس آئی اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف نے پارلیمنٹ کو بریفنگ دی۔ صرف افغانستان کا دورہ کرنے سے ہی سارے مسائل حل نہیں ہوجائیں گے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ مسائل کو مل جل کر حل کیا جائے۔ چین، پاکستان اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہمارے دور میں ہوئے۔ اگر میں وزیر خارجہ رہتا تو ضرور کابل پہنچتا۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کے پاس انسدادِ دہشت گردی کا بھی شعبہ نہیں ہے۔ کوشش ہونی چاہئے کہ حالات کو بہتری کی جانب لے کر جائیں۔ میرا 300 یونٹ فری اور کسان کارڈ سمیت 10 نکاتی ایجنڈا ہمارے منشور میں شامل تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








