شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے ماضی میں ہراساں کرنے والے ہدایت کار کی جانب سے حال ہی میں کام کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عفت عمر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ میں ہراساں کرنے والے شخص کا نام لینے سے نہیں ڈرتی لیکن میرے بیٹے جوان ہیں، اس لیے خاموش ہوجاتی ہوں کہ وہ تیزی سے بڑے ہورہے ہیں۔
پوڈ کاسٹ کے دوران اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ میرے بیٹوں کا خون ابھی گرم ہے، غلط بات سن لیں تو فوراً کہتے ہیں کہ نام بتائیں، یہ کس نے کیا ہے؟حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز نے مجھے ڈرامے میں کام کی پیشکش کی اور بعد میں اس شخص کے بارے میں پتہ چلا۔
اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ ہدایت کار کا نام پوچھا تو پتہ چلا کہ وہی شخص ڈرامے میں کام کریں گے جو ماضی میں مجھے ہراسانی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ اس کا نام سنتے ہی میں نے ڈرامے میں اداکاری سے انکار کردیا۔ سوچتی ہوں اس شخص نے نہ جانے کتنی لڑکیوں سے غلط کیا ہوگا؟
نادیہ جمیل نے ہراساں کرنے والے شخص کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شاید مجھے ہدایت کار کا نام لے لینا چاہئے تھا لیکن میں نے نام نہیں لیا اور اب صرف اپنے جوان بیٹوں کا سوچ رہی ہوں۔ بیٹوں کی وجہ سے خاموش ہوں کیونکہ ان کا خون گرم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








