بحرین میں مسافروں کے سامان میں خیانت کا الزام، پی آئی اے کا کنٹری منیجر گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے
(فوٹو: فائل)

بحرین میں مسافروں کے سامان میں خیانت کے الزام میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ائیرلائنز  پی آئی اے کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کو مسافروں کے سامان میں خیانت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کنٹری منیجر کو بحرینی حکام نے گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کنٹری منیجر  پر مسافروں کا سامان ائیرپورٹ سے اپنے آفس لے جانےکا الزام ہے۔ قومی ائیر لائن  نے مذکورہ  افسر کی قانونی مدد کے لیے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کر لیا ہے۔ سفارت خانے سے خدمات حاصل کرلی گئیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہے، عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کوکیس میں دفاع کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ بحرین ائیر پورٹ پر دفتر نہیں، اس لیے مسافروں کا رہ جانے والا سامان بحرین کے مرکزی دفتر روانہ کیاجاتا تھا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ رکزی دفتر سے مسافروں سے رابطہ کرکے سامان ان تک پہنچا دیا جاتا تھا۔بحرینی سکیورٹی حکام نے ائیرپورٹ سے سامان کی منتقلی خیانت قرار دیتے ہوئے کارروائی کی ہے۔ بحرین میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ غلط فہمی پر مبنی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ضابطےکی خلاف ورزی ہوسکتا ہے مگر مجرمانہ فعل نہیں ہے۔واضح رہے کہ بحرینی حکام کی جانب سے کنٹری منیجر کے خلاف کارروائی  کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Related Posts