وہاب ریاض اور عبدالرزاق سلیکشن کمیٹی سے باہر ہوگئے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ، یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق کپتان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا کہ بطور کپتان بابر اعظم کو جتنے مواقع دئیے گئے، اتنے کسی اور کپتان کو نہیں ملے۔ جیسے ہی ورلڈ کپ ختم ہوتا تھا، سب سے پہلے کپتان پر چھری پھیر دی جاتی تھی۔
گفتگو کے دوران سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے بھی یونس خان اور مصباح الحق کی طرح قومی ٹیم کی کپتانی کی ، کافی عرصہ ہوگیا، بابر اعظم کو کافی چانسز مل گئے، ایک بار سرجری کریں اور جس کو بھی لا رہے ہیں، اس کو پورا وقت دیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم نے دو تین ورلڈ کپ، دو تین ایشیا کپ بھی کھیل لیے، جہاں اس کو کافی زبردست موقع ملا۔ وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے، یہ سرجری میری سمجھ میں نہیں آئی۔
حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کی سیلیکشن کمیٹی سے قومی ٹیم کے سابق بولر وہاب ریاض اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو سبکدوش کردیا گیا ہے۔ محمد یوسف، اسد شفیق اور بلال افضل سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








