آذربائیجان کے صدر پاکستان کا 2 روزہ دورہ کل کریں گے، دفتر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر
(فوٹو: اے پی پی)

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آذر بائیجان کے صدر پاکستان کا دو روزہ دورہ کل کریں گے۔ صدر الہام علیوف کو دورے کی دعوت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر جمہوریہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف اسلام آباد پہنچیں گے اور پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری آذر بائیجان کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف سمیت ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کیلئے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ آذر بائیجان کے صدر کے دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آذر بائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مضبوط کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے منگل کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ صدر الہام علیوف کا دورہ قیادت کی سطح پر بات چیت کا عکاس ہے جبکہ پاکستان اور آذر بائیجان کے مابین دوستانہ، ثقافتی اور خطے کی سطح پر گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

Related Posts