کراچی میں بوندا باندی، 20جولائی کے بعد موسلا دھار بارش ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

موسلا دھار بارش
(فوٹو: ڈان)

کراچی میں آج بوندا باندی ہوگی جبکہ 20 جولائی کے بعد موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 جولائی کے بعد شہر پر بارش کا تیز اسپیل اثر انداز ہوگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ کراچی سے دور عمان کی طرف بڑھ رہا ہے، آج چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ گرمی کے باعث بادلوں میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ گرمی کے باعث کراچی میں مقامی سطح پر بادل بنیں گے، 20 جولائی کے بعد کراچی کو تیز بارشوں کے اسپیل متاثر کرسکتے ہیں۔ آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ موسم 3 سے 4 روز تک بہتر رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ آج صبح اور رات کو بوندا باندی ہوسکتی ہے، شہر کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی بڑھ جائے گی، اس لیے گرمی زیادہ لگ سکتی ہے۔ شہر میں چلنے والی سمندری ہوائیں حبس ختم کردیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے  جو 35 سے 37 ڈگری تک ہوسکتا ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی اور تیز بارش ہوئی۔ شہر کے متعدد مقامات پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔

Related Posts