زویا ناصر کی آننت امبانی کی شادی کی تقریبات پر تنقید، بھارتی میڈیا سیخ پا

تازہ ترین

تازہ ترین

زویا ناصر
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات پر تنقید کی ہے جس پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔

آج سے 2 روز بعد 12 جولائی کو رادھیکا مرچنٹ اور آننت امبانی کی شادی سے قبل ہلدی اور سنگیت سمیت دیگر تقریبات میں شوبز کی درجنوں شخصیات کو دعوت دی گئی اور اتنے زیادہ اخراجات کیے گئے جیسے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیاری کی جارہی ہو۔

پری ویڈنگ تقریبات  میں درجنوں بااثر شخصیات کو دنیا بھر سے دعوت دی گئی جن میں سماجی، سیاسی، کاروباری، شوبز اور اسپورٹس سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ شادی پر اتنے زیادہ اخراجات کیے گئے کہ اس پر زویا ناصر بھی تنقید پر مجبور ہوگئیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ زویا ناصر نے کہا کہ میں نے دولت کی نمائش کا اتنا بھونڈا طریقہ اس سے قبل نہیں دیکھا۔ ہمارا یقین ہے کہ آپ نے سخت محنت سے دولت کمائی اور دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ آپ کتنے خوش ہیں لیکن میرا یہ نظریہ نہیں ہے۔

ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں زویا ناصر نے کہا کہ میں نے دولت کا اتنا بے ہنگم استعمال نہیں دیکھا۔ ہاں، آپ نے بہت محنت سے دولت کمائی اور آپ جشن منانا اور دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ محبوب بیٹے کی شادی کا جشن ہے۔

اداکارہ زویا ناصر نے کہا کہ میری رائے میں اس شادی میں آپ کے بیٹے کی خوشی ہی نہیں بلکہ ایک اور کہانی بھی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زویا ناصر نے آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی پر تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زویا ناصر کی جانب سے سامنے آنے والی انسٹاگرام اسٹوری سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی یہ فنکارہ پر تعیش تقریبات کو پسند نہیں کرتی، یہی وجہ ہے کہ اس نے امبانی خاندان کی شادی سے قبل کی تقریبات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Posts