کراچی کے ڈکیتوں نے مذہبی تقریبات کیلئے آئے غیر ملکی کو بھی نہیں بخشا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک میڈیا

کراچی کے بے رحم اور بے قابو ڈکیتوں سے اب پاکستان آنے والے غیر ملکی بھی غیر محفوظ ہوگئے۔

کراچی میں ایک غیر ملکی اسٹریٹ کرمنل کا نشانہ بن گیا اور مذہبی تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے بھارتی شہری کو سفید کار میں سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں سفید کار میں سوار دو افراد نے نصرت نامی بھارتی شہری کو تلاشی کے بہانے روکا، ملزمان شہری نصرت سے والٹ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نصرت بھارت سے مذہبی تقریبات میں شرکت کیلئے کراچی آیا ہے، والٹ میں شناختی و دیگر کارڈ، 12 ہزار روپے اور تین ہزار امریکی ڈالرز تھے۔

پولیس نے بتایاکہ غیر ملکی شہری قانونی کارروائی نہیں چاہتا، گاڑی کی نشاندہی کی گئی ہے، گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرٹلری میدان تھانے کی حدود میں فرانس سے آئے شہری کو لوٹا گیا تھا، فرانسیسی سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان بھی سفید کار میں سوار تھے۔

Related Posts