عمران خان پھر گرفتار، پی ٹی آئی کی ملک گیر مزاحمت شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: عدالت کی جانب سے بریت کا فیصلہ آنے کے باوجود عمران خان پھر گرفتار ہوگئے۔ پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو جبراً قید کرنے پر ملک گیر مزاحمت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے دوران پارٹی قیادت نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت اور اس کے سرپرست عمران خان کو جبراً انتقام کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ سے بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔

کور کمیٹی اجلاس کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کا حکم دیا تھا، فاشسٹ حکومت نے عمران خان کی رہائی نہیں ہونے دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کردیا تھا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار بھی جاری کردی تھی۔

دوسری جانب 5 دیگر کیسز میں روبکار جاری نہ ہونے کے باعث عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہوسکی اور اس کے بعد قومی احتساب بیورو بھی حرکت میں آگئی۔ نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ سے متعلق ایک نئے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔

Related Posts